• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دیدی

Second Odi Pakistan Beat West Indies By 74 Runs
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا کے پروویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے ہرا دیا۔283 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 208 رنز پر 45 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر68 اورایشلے نرس40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے حسن علی نے 5 اور محمد حفیظ نے 2وکٹیں لیں،بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان کی اس فتح کے ساتھ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی برتری ختم ہوگئی ہے، اور سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

اس سےقبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے ناقابل شکست 125 رنز بنائےجبکہ عماد وسیم 43 اور محمد حفیظ 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے شینان گبریل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آج کے میچ کیلئے ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جبکہ پاکستان نے وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔
تازہ ترین