• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

India And Australia Signed Six Mous
بھارت اور آسٹریلیا نے انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت 6 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔یہ معاہدے آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرن بُل کے چار روزہ دورہ بھارت کے دوران طے پائے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب میلکم ٹرن بُل سے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ان معاہدوں کا مقصد دونوں ملکوں کے اتحاد کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

نریندر مودی کا مزید کہنا تھا کہ میلکم ٹرن بُل کی قیادت میں دونوں ملکوں کے تعلقات نے نئے سنگ میل حاصل کیے ہیں اور یہ کہ اس وقت دنیا میں دہشت گردی اور سائبر سیکیورٹی جیسے چیلنج ہمارے خطے کی سرحدوں سے مبرا ہیں۔

میلکم ٹرن بُل نے کہا کہ اُن کی حکومت بھارتی طلبہ کو شاندار مواقع فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔
تازہ ترین