• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے ساتھیوں کی گمشدگی ، ڈی جی رینجرز کو نوٹس

Shc Hearing Case In Sindh High Court
سابق صدرآصف علی زرداری کے تین قریبی ساتھیوں کی مبینہ گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی رینجرز سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل کو جواب طلب کرلیا ۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدرآصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں کے مبینہ گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت دورکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار غلام قادر مری کے بھائی اسماعیل مری نے موقف اختیارکیا کہ ان کے بھائی اور ان کے دو ملازمین کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سے واپسی پر اغوا کیا گیا،دیگر لاپتہ ہونے والوں میں نواب لغاری اوراشفاق لغاری بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین