جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس کےنزدیک تین دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک کھلاڑی زخمی ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے سے بوروشیا ڈورٹمنڈ کی فٹ بال ٹیم کی بس کو نقصان پہنچا،دھماکے سے کھلاڑی مارک باٹرا زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے سے بوروشیا ڈورٹمنڈ ٹیم کے دیگر کھلاڑی محفوظ ہیں۔
ادھر بوروشیا ڈورٹمنڈ ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے آس پاس کوئی خطرہ نہیں ہے۔اس واقعے کے بعد میچ ملتوی کردیا گیا