• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، موڈیز کا اعتراف

Pakistans Economy Has Improved Moodys
ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل نے پاکستانی معیشت کی ساکھ بہتر کی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کے مالی خسارے میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔سی پیک منصوبے کی وجہ سے آئندہ دوسال معاشی نمو5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اس منصوبہ کے سبب ٹرانسپورٹ اور توانائی شعبے میں سرمایہ کاری انفراسٹرکچر قلت کو دور کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق بچتوں کی کم شرح اور مقامی کیپٹل مارکیٹ کی استعداد مقامی فنانسنگ فراہم کرنے کے لئے ناکافی ہے، قرضوں پر سود اور درآمدات کی ادائیگی کے سبب جاری خسارہ بڑھ سکتا ہے۔

مسائل کے حل کی کامیاب کوششوں سے ریاست کا کریڈٹ پروفائل بہتر ہوگا،پاکستان میں قرضوں کا تناسب جی ڈی پی کے تناسب سے 67 فیصد ہے۔ موڈیز کا اسٹینڈر تناسب 50 فیصد ہے۔
تازہ ترین