• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتنے پیسے نہیں کہ پی ایس ایل ٹیم خرید سکوں، شاہد آفریدی

Not Enough Money To Buy A Psl Team Shahid Afridi
قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اتنے پیسے نہیں پی ایس ایل کی ٹیم خرید سکوں،پشاور زلمی کو اُس وقت چھوڑا جب وہ پی ایس ایل چیمپئن بن گئی ۔

شاہد آفریدی نے تبلیغی جماعت کے ساتھ بہاول نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کیساتھ چل کر دینی فریضہ انجام دے رہا ہوں اوراس کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی میں بہت سے پراجیکٹ مکمل کرلیے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ابھی کراچی کنگز کا صدر بنا ہوں، امید ہے آئندہ پی ایس ایل سیزن کراچی کنگز سے ہی کھیلوں گا۔
تازہ ترین