• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل: ممبئی انڈینز کے ہاتھوں حیدرآباد کو4 وکٹ سے شکست

Mumbai Indians Beats Sunrisers Hyderabad By 4 Wickets In The Ipl Match Today
انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کو با آسانی 4 وکٹ سے ہرادیا ہے۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نےپہلے بیٹنگ کی۔ اوپنرز شیکھر دھون اور ڈیوڈ وارنر نے 81رنز کی شراکت قائم کی۔ وارنر نے49 اور دھون نے 48رنز بنائے، اس کے بعد کوئی اور بیٹسمین قابل ذکر باری نہ کھیل سکا۔

سن رائزرز حیدرآباد مقررہ اوورز میں8 وکٹ پر 158رنز اسکور کرسکی۔جوابی اننگز میں ممبئی انڈینز کے این رانا نے 45، جبکہ اوپنر پارتھیو پاٹیل 39 اور کرونل پانڈیا 37 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

ممبئی انڈینز کے جسپرت بمراہ مین آف دی میچ رہے، انہوں نے4 اوورز میں 24رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ میں آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ کنگز الیون پنجاب سے ہوگا۔
تازہ ترین