• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل میں کولکتہ اورپنجاب آج مدمقابل

Ipl Quetta And Punjab Face To Face Today
انڈین پریمئر لیگ میں آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ کنگز الیون پنجاب سے ہوگا،ایونٹ کے میچز جیو نیوز پرلائیو دیکھے جا سکتے ہیں۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرزکو گوتم گھمبیر ،ٹرینٹ بولٹ ،ڈیرن براوو کی خدمات حاصل ہیںتو دوسری طرف ہاشم آملہ ،گپٹل ،ڈیرین سیمی اور میکس ویل موجود ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پرکنگز الیون پنجاب پہلے جبکہ کولکتہ پانچویں نمبر پر ہے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کو باآسانی چار وکٹ سے ہرادیا۔ سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹ پر 158رنز بنائے۔

جواب میں ممبئی انڈینز نے ہدف آٹھ گیندقبل ہی پورا کرتے ہوئے چار وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔
تازہ ترین