• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا

Kulbhushan Wanted To Target Pakistan Embassy In Tehran
پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن جادیو سے متعلق تازہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

اس بات کا انکشاف ’جیو نیوز‘ کے سینئر اینکر حامد میر نے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں کیا،انہوں نے بتایا کہ کل بھوشن نے بلوچ شدت پسندوں سے رابطے استوار کر رکھے تھے، وہ چاہتا تھا کہ بلوچ شدت پسند تہران میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کریں۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ کل بھوشن اس منصوبے کے ذریعے ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتا تھا، یعنی پاک ایران تعلقات خراب کرنا اور بلوچ شدت پسندوں کو عالمی سطح پر ہائی لائٹ کرنا۔
تازہ ترین