• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں رینجرز اختیارات کی مدت کا آج آخری دن

Rangers Powers Extension Last Day
سندھ میں رینجرز اختیارات کی مدت آخری روز میں داخل ہوگئی اور صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ کی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہیں کیے جاسکے ۔

ماضی کی طرح ایک بار پھر سندھ سرکار نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر ٹال مٹول شروع کردی ہے،رینجرزاختیارات کی مدت 14 اپریل کی رات12بجے کو ختم ہوجائیگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 5 اپریل کو اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی تھی، جس میں رینجرز اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔
تازہ ترین