• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں ہیضہ کی وبا اور خوراک کی شدید قلت کا خدشہ

Cholera Epidemic In Somalia And The Risk Of A Severe Shortage Of Food
اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ قحط کے شکار صومالیہ میں ہیضہ کی وبا پھیل رہی ہے اور اس ملک میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہونے کا خطرہ اب بہت ہی قریب ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز کے بعد ہیضہ کی بیماری سے21 ہزار افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 533 ہلاک ہو گئے۔

ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی بین الاقوامی فیڈریشن نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف گزشتہ چند دنوں میں صومالی لینڈ کے نیم خود مختار علاقے میں ہیضہ سے28 افراد ہلاک جب کہ دیگر 170 اسپتال میں داخل ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار کے دفتر کے ترجمان جنز لیرکی کا کہنا ہے کہ ہیضہ سے ہلاک ہونے والوں کی شرح اموات 2.3 فیصد ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 62 لاکھ افراد جو صومالیہ کی آبادی کا نصف سے بھی زیادہ ہیں کو فوری امداد بھی کی ضرورت ہے۔ ان میں سے لگ بھگ29 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں۔
تازہ ترین