| |
Home Page
اتوار 27 ذیقعدہ 1438ھ 20 اگست 2017ء
April 15, 2017 | 02:45 pm
زرداری صاحب قوم سے مزید مذاق نہ کریں،شہباز شریف

Zardari Should Not Do More Fun To People Shahbaz

Zardari Should Not Do More Fun To People Shahbaz
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ قوم نے بہت تکالیف اور زخم سہے ، ان سے مزید مذاق نہ کریں۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تنقید کے نشتر خوب برسائے۔انہوں نے آصف علی زرداری کو ہدف بنایا اور کہا کہ وہ کہتے ہیں سی پیک معاہدہ انہوں نے اپنے زمانے میں کیا ،میں پوچھتا ہوں کہ آپ چینوں کو لانا اور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنا کیوں بھول گئے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف کو تو ہر چیز اپنے کھاتے میں ڈالنے کی عادت ہے ، گوادر کا منصوبہ ان کا تھا ،میں ان سے کہوں گا ،حضور قوم کو دھوکا نہ دیجئے،یہ بہت زخم خوردہ ہے ۔