• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
After Mother Of All Bombs Now Father Of All Bombs
روس کے پاس مدر آف آل بم’’تمام بموں کی ماں‘‘ سے چار گنا بڑا بم موجود ہے جسے فادر آف آل بم’’تمام بموں کا باپ‘‘کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان کی سرحد کے قریب افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع آچن میں امریکا کی جانب سے 13اپریل کےروز گرائے گئے بم جسے مدر آف بم یعنی ’’بموں کی ماں‘‘کا نام دیا گیا،روس کے پاس اس بم سے بھی چار گنا بڑا بم موجود ہے جسے فادر آف دی آل بم کا نام دیا گیا ہے۔

روسی ساختہ 44ہزار ٹن وزنی تھرمو بیرک بم روایتی بموں سے مختلف بم ہےاورفضا میں موجود آکسیجن کے ساتھ مل کر گرائے جانے والے بم کے مقام کے 1000فٹ کے رداس میں بم کی شدت کو بڑھاکراس کو مزید تباہ کن بنا دیتا ہے۔

2007میں تیار کئے جانے والے اس بم کو مخصوص انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہےجس کا مقصد دھماکے کی شدت کو عام بموں سے کئی گنا زیادہ بنانا اور فضا میں ایندھن کو مزید بھڑکانا ہے جو اسٹرکچرز کومکمل طور پر تباہ کر دیتا ہے۔

واضح رہے کہ افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع آچن میں گرائے گئےمدر آف آل بم’’تمام بموں کی ماں‘‘ سے ہلاکتوں کی تعداد94ہو چکی ہے،امریکی حکام نے بم گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔
تازہ ترین