• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا فوجی اتحاد میں شامل ہونا فطری ہے، امام کعبہ

Pakistans Joining Military Alliance Is Natural Imam Kaba
امام کعبہ شیخ صالح نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ہونا فطری ہے، دنیا میں امن اورحرمین کے تحفظ کے لیے اس اتحاد کی بڑی اہمیت ہے۔

امام کعبہ نے ’جیو نیوز‘کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے حرمین شریفین اورمقدس مقامات کی حفاظت کے لیے سعودی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیم، معیشت، سیاست اور عسکری طاقت والا پاکستان ساری دنیا کے مسلمانوں کی طاقت ہے۔

امام کعبہ شیخ صالح کا یہ خصوصی انٹرویو کل شام ساڑھے پانچ بجے ’جیو نیوز‘ پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین