• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی فوج کی برزہ، قابون پردوبارہ کنٹرول کیلئے بھرپور کارروائیاں

Syria Army Action To Take Control Over Burza And Qaboon
شامی فوج کی دار الحکومت دمشق کے نواحی علاقوں پر دوبارہ کنٹرول کے لیے بھرپور کارروائی شروع کردی ہے۔

شامی فوج نے دمشق کے نواحی قصبوں برزہ ،قابون اور الجوبر پر باغیوں کا قبضہ ختم کرانے کے لیے صرف ایک روز میں 70 سے زیادہ فضائی حملے کیے اور باغیوں کے ٹھکانوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل بھی داغے ۔

مذکورہ علاقوں پر باغیوں کا جزوی قبضہ ہے اور وہ یہاں سے شہر پر مارٹر گولے فائر کرتے رہتے ہیں۔قابون اور برزہ میں 2014ء میں باغیوں اور حکومت کے درمیان مصالحت کی وجہ سے صورت حال قدرے بہتر ہے۔

شامی فوج نے ان دونوں قصبوں کا کئی ماہ تک سخت محاصرہ کیے رکھا تھا مگر سمجھوتے کے بعد باغیوں نے دمشق شہر میں سبزیاں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء لے جانے کی اجازت دے دی تھی اور اس کے بدلے میں شامی حکومت نے خوراک اور دوسری اشیاء ان علاقوں میں لے جانے کی اجازت دی تھی۔
تازہ ترین