• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد شہزاد، کامران اکمل کو مزید وقت دینا ہوگا،انضمام الحق

Ahmad Shahzad And Kamran Akmal Must Be Given More Time Inzamam Ul Haq
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کامران اکمل اور احمد شہزاد کی کارکردگی توقعات کی مطابق نہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر بات کرنے سے ڈرتے نہیں لیکن مکی آرتھر وہ نہیں دیکھتے جو ہم دیکھتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ راحت علی فٹ اور ردھم میں نہیں تھا اس لیے ویسٹ انڈیز نہیں بھیجا، احمد شہزاد اور کامران اکمل کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں یہ اچھے پلیئر ہیں، انہیں مزید وقت دینا ہوگا۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس چیمپئنز ٹرافی پر ہے محمد عامر اور وہاب ریاض پرفارم نہیں کریں گے تو متبادل لانا ہی پڑیں گے ۔

انضمام الحق نے کوچ مکی آرتھر کے حوالے سے کہا کہ وہ بات کرتے ہو ئے گھبراتے نہیں ،ان کی باتیں درست ہیں لیکن جو ہم دیکھتے ہیں وہ مکی آرتھر نہیں دیکھتے۔
تازہ ترین