• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی حصص منڈی میں نقصانات کی مالیت80کھرب ڈالر سے بڑھ گئی

لندن(رائٹرز)عالمی حصص منڈی میں ہونے والے نقصانات کی مالیت80کھرب ڈالر کی خطیر مالیت کو پہنچنے کو ہے۔ بینک آف امریکا کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں نے ایک سال کے دوران حکومت کے جاری کردہ بونڈز میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خوف پایاجاتا ہے کہ عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوسکتی ہے۔بینک آف امریکا کے امریکا کےلیے ماہر معیشت میرل لنچ نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے آئندہ برس کساد بازاری میں جانے کا خدشہ 15فیصد سے بڑھ کر 20فیصد ہوگیا ہے۔
تازہ ترین