• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسیس نے سنایا گھبرائے ہوئے داماد کا قصہ

Pope Francis Told The Story Of A Son Who Terrified
ساس بہو کے درمیان جنگ توصدیوں سے چلی آرہی ہے لیکن ساس اور داماد کی سرد جنگ سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا،ویٹی کن سٹی میں ایک تقریب کے دوران پوپ فرانسیس نے گھبرائے ہوئے داماد کا قصہ سنایا تو لوگ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گئے۔

پوپ فرانسیس کا کہناتھاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ ایک بہترین خاندان سے زیادہ اہم چیز کوئی اور نہیں ہوتی،میں یہاں ایک بہترین ساس ،بہترین شوہر اور بہترین بیوی کا ذکر نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں اور سسرالی رشتے داروں میں کیا فرق ہوتا ہے؟ دراصل مجرم ’وانٹیڈ‘ ہوتے ہیں۔

پوپ فرانسیس نے کہاکہ ساتھیوں سنجیدگی سے سنو، اگرچہ میری کوئی ساس نہیں لیکن میں اس کی وضاحت کرسکتا ہوں، کیونکہ آخر میں بھی شیطان کے ساتھ مسلسل جنگ میں ہوں۔

تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا، ایک دفعہ میں چڑیا گھر میں تھا، ایک شخص بھاگتا ہوا روتا ہوا میرے پاس آیا، میں نے پوچھا، ’کیا ہوا میرے بیٹے؟ وہ بولا،’میری ساس‘ مگرمچھ کے پنجرے میں گر گئی ہے، میں نےکہا،’یہ بہت خوفناک ہے‘، لیکن تم مجھ سے کیا چاہتے ہو میں کیا کروں؟ اس نے کہا،’پلیز،ان غریب مگرمچھوں کے لئے دعا کر دیں‘
تازہ ترین