• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرز کی اشد ضرورت ہے، گورنر سندھ

Rangers Needed In Karachi Governor Sindh
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی اشد ضرورت ہے،شہر کے امن کیلئے وفاق نے اس کی موجودگی کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا مقدمہ میں لڑوں گا،شہر ترقی کرےگا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صحیح ہے کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن اس حوالے سے جو اعداد و شمار پیش کئے جاتےہیں وہ درست نہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ 90فیصد ملٹی نیشنل اور معاشی ادارے کراچی میں ہیں ،وفاق کے لئے جتنا ممکن ہوسکے گا شہر کے لئے وسائل وقف کرےگا۔
تازہ ترین