• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں 116 فیصد اضافہ ریکارڈ

Bom In Foreign Investment
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں 116 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدا د کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران ملک میں 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کی گئی جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر زیادہ رہی۔

مرکزی بینک کے مطابق 9 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری 12فیصد اضافے سے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی،جبکہ اس دوران اسٹاک مارکیٹ سے 36 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا۔

مرکزی بینک ذرائع کے مطابق ملکی سرکاری شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 99کروڑ ڈالر رہی۔
تازہ ترین