• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وےکی سست رفتار تعمیر،شہریوں کاجینادشوار

Citizens Worried On Slow Work In Progress Of National Highway
....سلیمان سعادت خان ....
کراچی کے علاقے ملیر میں نیشنل ہائی وے کی سست رفتار تعمیر نے شہریوں کا جینا دشوار کردیا۔ ملیر ہالٹ سے ملیر پندرہ کے درمیان ڈیڑھ کلومیٹر سڑک کا حصہ کئی ماہ میں بھی مکمل نہ ہوسکا۔گزرنے والے شہر ی گرد و غبار میں نہاجاتے ہیں ،اونچے نیچے راستوں میں ہیوی ٹریفک کا پھنسنامعمول بن گیا ۔

کراچی کی اہم ترین شارع فیصل ائیرپورٹ پر آکر اختتام پزیر ہوجاتی ہے جس کے بعد نیشنل ہائی وےیا پھر ملیر کی سڑک کا آغاز ہوتا ہے لیکن اس سڑک پر سفرکرتے وقت مسافر کو لگتا ہے جیسے اچانک شہر سے گاؤں میں آگیا ہو۔

ملیر ہالٹ پل کے بعد سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ واٹر بورڈ کی زیر زمین لائنوں کے لیک ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال ختم ہونے والا منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہوسکا اور سڑک پر ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔

گزشتہ سال کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ملیر میں سڑک کی تعمیر اور برساتی نالے کا کام چند ماہ میں مکمل ہونا تھا مگر وقت گزرنے کے ساتھ اخراجات تو بڑھ گئے لیکن کام مکمل نہ ہوپایا ۔

ضلع ملیر کے چیئرمین،جان محمد بلوچ نے میئر کراچی وسیم اختر پر الزام عائد کیا کہ وہ ناپسندیدگی کی بناء پر ملیر میں ترقی نہیں ہونے دے رہے۔

ضلع ملیر کے حکام اور عوام نے وزیر بلدیات جام خان شورو اور وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کو حل کریں ۔
تازہ ترین