• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mission Impossible Becomes Possible
صارفین اپنے چوری شدہ یا چھینے گئےموبائل فون کو اب انٹرنیٹ کے ذریعے آگ لگا کر ضائع کر سکیں گے۔

جدید دور میں برقی آلات ،اسمارٹ فونز ،ٹیبلٹ اور دیگر آلات چوری ہونے یا چھین جانے کا ڈرہر وقت لگا رہتا ہے۔ماہرین ایسے برقی آلات تیار کر رہے ہیں جو چوری ہونے یا چھن جانے کی صورت میں از خود ضائع ہو نے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

’سائنس اینڈ نیچر بیج ‘کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی تیار کرنے میں انگریزی فلم ’ مشن امپاسیبل‘ سے مدد لی گئی جس کے تحت ایک وائرلیس کمانڈ کے ذریعے کم سے کم 10 سیکنڈز کے اندر اندر چوری شدہ برقی آلات کو تباہ یا ضائع کیا جا سکے گاجس سے چور کو متاثرہ شخص کا ڈیٹا چوری کرنے یا چوری شدہ آلے کو بیچنے کا موقع ہی نہیں ملے گا۔

میکینزم کا انحصار قابلِ تو سیعی کثیر سالمی مرکب (پولیمر) کی سطح پر ہےجو درجہ حرارت کے 80 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچنے پر ردِ عمل شروع کر سکتی ہے۔
تازہ ترین