• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کاتفریحی مقام ’مونزہ آونسین‘ گرم چشموں کا مرکز

+3
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے ڈھائی سو کلومیٹر کے فاصلے پر سطح زمین سے اٹھارہ سو میٹر کی بلندی پر واقع جاپان کا خوبصورت تفریحی مقام ’مونزہ آونسین‘ زمین سے ابلنے والے قدرتی گرم چشموں کا مرکز ہے ۔

یہاں اپریل کے موسم میں بھی درجہ حرارت منفی رہتا ہے جبکہ عموماََ پانچ سے دس درجہ سینٹی گریڈ بھی ریکارڈ کیا جاتا ہے ۔مونزہ آونسین اونچے پہاڑوں کے درمیان قدرتی گرم چشموں کا مرکز ہے جاپانی حکومت نے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد کےپیش نظر یہاں خوبصورت ہوٹل اور شاندار سڑکیں تعمیر کردی ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے سیاح یہاں کے قدرتی اور پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوسکیں ۔

مونزہ ناگانو اور گما کین کے درمیان واقع ہے ۔یہاں زمین سے نکلنے والے پانی کا درجہ حرارت نوے ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے جسے مصنوعی طریقے سے چالیس سے پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک لایا جاتا ہے تاکہ عام انسان کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچ سکے۔

زمین سے نکلنے والا قدرتی گرم پانی انسانی اسکین کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے اور اس سے انسانی جلد کی بہت ساری بیماریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے جبکہ خواتین کی جلد کو مزید بہتر کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔گرم پانی کے قدرتی چشمے جاپان میں بے حد مقبول ہیں اور اپنی عوام ان قدرتی گرم پانی کے چشموں سے لطف اندوز ہونے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔

پاکستان میں بھی گلگت اور سوات سمیت کراچی میں بھی گرم پانی کے قدرتی چشمے موجود ہیں جہاں لوگ جلدی بیماری کے علاج کے لیے نہانے آتے ہیں۔

جاپان کے شہر ناگانو میں مقیم سینئر پاکستانی شہری اشفاق احمد اور شاہد عباس کے مطابق مونزہ میں جاپان کے سب سے خوبصورت اور پرفضا مقام پر گرم چشمے موجود ہیں جہاں پاکستانیوں سمیت بہت بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔

اس حوالے سے کانا گاوا کین میں ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس کے مطابق پاکستان کو جاپان سے سیکھنے کے لیے بہت چیزیں موجود ہیں خاص طور پرپاکستان میں ایسی جگہوں پرترقیاتی کام کیے جائیں خوبصورت سڑکیں اور ہوٹل قائم کیے جائیں تاکہ پاکستان میں بھی سیاحت کوفروغ حاصل ہوسکے۔

اس موقع پر جاپان میں مقیم سینئر صحافی ناصر ناکاگاوا نے جاپانی حکومت کی جانب سے جاپان میں اپنے شہریوں کے لیے کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں پھی جاپان جیسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ۔
تازہ ترین