• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے حکم نامے پرٹرمپ کے دستخط آج متوقع،ہدف ایچ ون بی ویزا

Trump To Sign New Executive Order Today
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (18اپریل) نئے صدارتی انتظامی حکم نامے پر دستخط کر سکتے ہیں ،نئے حکم نامے کا ہدف ایچ ون بی ویزابنے گا جس کے تحت غیر ملکی ورکرز امریکا میں داخل ہوتے ہیں،نئے بل کا مقصدایسی پالیسی بھی وضع کرناہے جس کے نتیجہ میں امریکی ساختہ مصنوعات کو ترجیح دی جائے ۔

صدر ٹرمپ آج (18اپریل )نئے صدارتی انتظامی حکم نامہ، جس کا عنوان’’Buy American, Hire American‘‘ہے مشی گن جھیل کے کنارے واقع کینوشا شہر کے دورے کے موقع پر دستخط کر سکتے ہیں۔

1990میںامریکن کانگریس نے ایچ ون بی ویزا اس شرط پر متعارف کرایا تھا کہ امریکن کمپنیوں کوکسی ہنر مند کی ضرورت درپیش ہواور وہ ضرورت مقامی ہنر مند پوری نہ کر سکتا ہوتب اس صورت میں اعلیٰ ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں اور وہ اعلیٰ ہنر مند ایچ ون بی ویزا کے تحت امریکی کمپنی میں خدمات انجام دے سکتاہے،تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئے ایگزیکٹو آرڈرکا اہم ہدف ایچ ون بی ویزاہی بنے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے حکم نامے کے اجراء کے بعد امیگریشن کے مسائل سامنے آچکے ہیں جبکہ امریکا کی تقریبا 100 ٹیکنکل کمپنیاں ٹرمپ انتظامیہ کے حکم نامے کے خلاف عدالت میں یکجا ہوگ ئی تھیں اور عدالت نےڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کومعطل کر دیا تھا۔
تازہ ترین