• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: تھریسا مے کاقبل از وقت انتخابات کا اعلان

Britain Threasa May Announced Early Election
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تھریسا مے 8 جون کو قبل از وقت انتخابات چاہتی ہیں۔

ارکان پارلیمان 8 جون کو عام انتخابات کرانے پر کل بدھ کے روز ووٹنگ کریں گے۔ وزیر اعظم کو فیکسڈ ٹرم پارلیمنٹ ایکٹ معطل کرنے کے لیے ارکان پارلیمان کی دو تہائی اکثریت کی منظوری درکار ہے۔

برطانوی قانون کے مطابق اگلے عام انتخابات مئی 2020 میں ہونا ہیں۔ تھریسا مے کا کہنا ہے کہ وہ بریگزٹ کے مخالفین کو برطانیہ کمزور بنانے نہیں دیں گی۔

دوسری جانب اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ نکولا اسٹرجن کا کہنا ہے کہ کنزرویٹیو پارٹی عام انتخابات کو برطانیہ کو دائیں جانب موڑنے کا موقع سمجھتی ہے اور ہارڈ بریگزٹ کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹریسا مے کے فیصلے کو درست اور بہادرانہ قرار دیا ہے۔
تازہ ترین