• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشعال کا قتل شرعی اور ملکی قوانین کے منافی ہے : مفتی نعیم

Murder Of Mashal Khan Against The Sharia And National Laws
معردف عالم دین مفتی نعیم نے مشعال خان کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ شرعی اور ملکی قوانین کے منافی ہے اور اس کی سزا ریاست پر چھوڑ دینی چاہئے۔

مفتی نعیم نے جامعہ بنوری کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خبردار کیا کہ سندھ میں رینجرز کو اختیار دینے میں مزید تاخیر کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی باتیں منوانے کے لیے رینجرز کو اختیارات دینے میں ٹال مٹول کر رہی ہے، اس کی وجہ سے کراچی سمیت صوبے بھر میں جرائم کی صورتحال پھر بے قابو ہوسکتی ہے۔

مفتی نعیم نے کہا کہ اگر سندھ حکومت نے اس معاملے میں مزید تاخیر کی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی طبقے کا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں، نورین لغاری اور دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد یہ بات ثابت ہوچکی ہے۔
تازہ ترین