• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے سی پیک سے متعلق بھارتی تحفظات کو مسترد کردیا

China Rejected Indian Reservations Over Cpec
چین نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق بھارتی تحفظات مسترد کر دیے، چین کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی منصوبے کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر ہونے والی کانفرنس سے متعلق میڈیا بریفنگ میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک معاشی اشتراک اور اقتصادی منصوبہ ہے۔

سی پیک کا مسئلہ کشمیر سے براہ راست کوئی تعلق نہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سی پیک ہمسایہ ملکوں کی ترقی کیلئے چین کی طرف سے تعاون ہے، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں بھارت کی شمولیت کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
تازہ ترین