• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اپریل میں گرمی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Former Record For Hot Weather In Lahore Broken
اپریل میں لاہور میں گرمی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، سبی، لاڑکانہ، نورپور تھل، بھکر اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اگلے 48گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اپریل 2010ء میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا، منگل کے روز یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

سبی، لاڑکانہ، نور پور تھل، بھکر، ڈی جی خان میں درجہ حرارت47، کوٹ ادو میں46 جبکہ ملتان، فیصل آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور اور بہاولنگر میں 45ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ48 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم کہا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں آندھی اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین