• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک؛ خطروں کے کھلاڑی کاانوکھا کارنامہ

Denmark A Unique Feat Of Threats Player
یوں تو خطروں سے کھیلنے کا شوق بہت سے لوگوں کو ہوتا ہےلیکن ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا ایک سرپھرا تو سب سے الگ ہے جس نے کائٹ بورڈنگ کا ایسا انداز اپنایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہی قائم کر دیا۔

نک جیکب سن نامی کھلاڑی اپنی بہادری کا ثبوت پیش کرنے دبئی کے 321 میٹر بلند برج العرب پر پہنچااور 210میٹر پر موجود ہیلی پیڈ سے عربین گلف میں چھلانگ لگا دی۔

سیکڑوں میٹر بلندی سے ہوا کا سینہ چیرتے ہوئے یہ جانباز پیرا شوٹ کھول کر کامیابی سے سمندر میں اُترا اور کائٹ سرفنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔
تازہ ترین