• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر ، ساڑھے تین ہزار سال پرانی 8 ممیز دریافت

+3
مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے ساڑھے تین ہزار سال پرانی 8 ممیز (حنوط شدہ لاشوں) سمیت ایک ہزار سے زائد مجسمے دریافت کرلیے۔

آرکیالوجی ماہرین کی جانب سے دریافت کی گئی ممیز کی تعداد بڑھنے کا امکان ہےکیوں کہ تاریخی مقبرے سے نوادرات کی تلاش کا کام جاری ہےجبکہ ماہرین نے آغاز میں 6 ممیز دریافت کرنے کا دعویٰ کیا مگر چند گھنٹوں بعد بتایا گیا کہ مزید 2 ممیز بھی دریافت کرلی گئیں۔

ماہرین کے مطابق مقبرے سے نوادرات کی تلاش کا کام ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہےاور مزید ممیز بھی دریافت ہوسکتی ہیں۔

اے ایف پی نے مصر کے وزیر آثار قدیمہ خالد العنانی کے حوالے سے بتایا ہےکہ آرکیالوجی ماہرین نے جنوبی مصر کے شہر الاقصر کے ایک مقبرے کی کھدائی کے دوران کم سے کم 3500 سال پرانی ممیز دریافت کیں۔
تازہ ترین