• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ ،پون چکیوں سے بجلی کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Record Electricity Production From Scotland
اسکاٹ لینڈ نے پون چکیوں (ونڈ ٹربائنز) سے بجلی کی پیداوار کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور صرف مارچ کے مہینے میں 12 لاکھ میگاواٹ بجلی قومی گرڈ کو فراہم کی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں ونڈ ٹربائنز نے136؍ فیصد گھروں کیلئے بجلی فراہم کی جو 33؍ لاکھ گھروں کے مساوی ہے جبکہ ورلڈ وائیڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) اسکاٹ لینڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اسکاٹش ٹربائنز نے اسی ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 81؍ فیصد زیادہ بجلی پیدا کی اور یہ پورے اسکاٹ لینڈ کی بجلی کی ضروریات کا 58 فیصد حصہ ہے۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دو دن ایسے تھے جن میں پیدا ہونے والی بجلی پورے ملک کی ایک دن کی ضرورت کیلئے کافی تھی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف اسکاٹ لینڈ کے ڈائریکٹر لینگ بینکس کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ مارچ کے مہینے میں تیز ہوا نہیں چل رہی تھی لیکن اس کے باوجود پیداوار بہت شاندار رہی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ نئے پون چکیوں کے نئے فارمز تعمیر کیے جائیں تاکہ ماحول دوست ذرائع سے زیادہ سے زیادہ بجلی حاصل کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں اور تجارتی مراکز کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے دیکھا جائے تو پون چکیوں کی مدد سے پیدا ہونےو الی بجلی سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوتے ہیں اور اس طریقہ کار کو اختیار کرکے اسکاٹ لینڈ ہر سال لاکھوں ٹن کاربن کی پیداوار کو روک کر عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
تازہ ترین