• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکڑا کاکڑا کی بیماری لاہور میں بھی سر اٹھانے لگی

Chicken Pox Infection Bear In Lahore
فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی لاکڑا کاکڑا کی وبا ءسر اٹھانے لگی، دو بڑے سرکاری اسپتالوں میں 22 دنوں میں 150 مریض بچے لائے گئے ، تحریک انصاف کے ایم پی اے نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیصل آباد میں چکن پاکس سے 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد میں دو ماہ کے دوران لاکڑا کاکڑا کے پچاس سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،تحریک انصاف کےایم پی اے احمد خان بھچرنے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل آباد میں اس بیماری سے 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ چکن پاکس کی کوئی ویکسین بچوں کے حفاظتی ٹیکوں میں شامل نہیں یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی چکن پوکس میں مبتلا بچے رپورٹ ہورہے ہیں ،لاہور کے دو بڑے اسپتالوں میو اور چلڈرن اسپتال میں اس بیماری میں مبتلا بچے آرہے ہیں، 22 دنوں میں150 بچے رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری کھانسی اور نزلہ سے دوسروں کومنتقل ہو سکتی ہے جس سےاس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ گذشتہ برسوں کی نسبت زیادہ تر بچے اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں جسکی وجہ بچوں میں اس مرض کی ویکسین کا نہ لگوانا ہے۔

طبی ماہرین کا کہناہے کہ لاکڑا کاکڑا میں مبتلا افراد صحت مند افراد سے دور رہیں اور بچوں کو ماسک پہنا کر رکھیں،محکمہ صحت کا موقف ہے کہ یہ بیماری عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نوٹیفائیڈ نہیں ،اس لیےاس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی، جبکہ محکمہ صحت نے بھی اس مرض میں مبتلا مریضوں کا کوئی ڈیٹا بھی مرتب نہیں کیا۔
تازہ ترین