• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نئے سوالات اٹھا دیئے

Supreme Court Raised New Question
پاناما کیس کے جاری کردہ تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے سوالات بھی اٹھائے ہیں،جو یہ ہیں کہ

گلف اسٹیل کیسے بنی اور کس طرح فروخت ہوئی؟

گلف اسٹیل فروخت ہوئی تو واجبات کیسے منتقل ہوئے؟

سرمایہ کیسے جدہ، لندن اور قطر پہنچا؟

کم عمر بیٹوں نے نوے کی دہائی میں لندن میں فلیٹس کیسے خریدے ؟

دوران سماعت اچانک قطری شہزادے کا خط آجانا حقیقت ہے یا فسانہ؟

قطریوں کے فلیٹس میں شیئرز کی شفافیت کیا ہے؟

نیلسن اور نیسکول کمپنیوں سے فائدہ اٹھانے والے کون ہیں؟

ہل میٹل اورفلیگ شپ انویسٹمنٹ لمیٹڈ اور دیگر کمپنیز کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا؟

حسن نواز نے کیسے ان کمپنیز کو حاصل کیا؟

ان کمپنیز کو چلانے کیلئے اربوں روپے کا سرمایہ کہاں سے آیا؟

حسن نواز نے میاں نواز شریف کو کہاں سے لاکھوں روپے تحفے میں دئیے؟

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ سوالات اٹھاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ان تمام سوالات کی روشنی میں تحقیقات بہت ضروری ہیں۔
تازہ ترین