• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Paris Firing Isis Accepted Responsibility
پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔فرانسیسی صدرفرانسوا اولاند اس واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔دہشتگرد تنظیم داعش نے واقعےکی ذمےداری قبول کرلی۔

خوشبوکا شہر پیرس ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بن گیا۔گزشتہ رات پیرس کی مشہورشاہراہ شانزےلیزے پرفائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جو بعد میں دم توڑ گئے۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے تاہم ابھی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔واقعے کے بعد حکام نےشانزےلیزےاوراطراف کےعلاقےکوسیل کردیاجبکہ شاہراہ پرواقع دکانیں اورریسٹورنٹ بھی بند کرادیے گئے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فائرنگ کے واقعےکی مذمت کی ہے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پرفرانس سےاظہارہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کےخلاف چوکنااورمضبوط رہناہوگا۔دنیابھرمیں دہشت گردی کےواقعات افسوسناک ہیں۔
تازہ ترین