مشہور ریسلنگ ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ شو اور براؤن اسٹرومین کے درمیان میچ کے دوران رنگ ٹوٹ گیا۔ اس سے پہلے بھی کئی باربگ شو کے ساتھ میچز میں رنگ ٹوٹ چکے ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں دو بڑی طاقتیں ٹکرائیںتو اس کا اثر دنیا نے دیکھا۔ براؤن اسٹرومین نے بگ شو کو سپرپلیکس لگایا تو رنگ دھڑام سے زمین پر آگرا مگر یہ پہلا موقع نہیں تھا۔اس سے پہلے براک لیسنر کے ساتھ میچ میں بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کا رنگ زمین بوس ہوچکا ہے۔
رنگ ٹوٹنے کا ایک اور نظارہ بگ شو کے ساتھ میچ میں ہی ہوا جب مارک ہینری نے انہیں ٹاپ روپ سے رنگ پر پٹخا تھا۔