سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک پیش | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
April 21, 2017 | 02:50 pm
سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک پیش

Sindh Assembly Motion On The Prime Ministers Resignation

Sindh Assembly Motion On The Prime Ministers Resignation
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نثار کھوڑو نےوزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک پیش کردی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار میں تلخ کلامی بھی ہوئی، خواجہ اظہار نے ڈپٹی اسپیکر سے کہا کہ یہ آپکا گھر اور ڈرائنگ روم نہیں ہے،آپ تمیز سے بات کریں، آپ خاموش ہوجائیں۔

خاموش رہنے کے لفظ پر نثار کھوڑو جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ اور عہدے کا خیال رکھیں، اس دوران ایوان میں نو نو کے نعرے اور شور شرابا شروع ہوگیا۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ اپوزیشن میرے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لے آئے۔