• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ فلم ’رابطہ‘ 'کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

Bollywood Film Raabta New Song Video Released
شاہ رخ خان اور کاجول کی رومانٹک بالی ووڈ فلم 'دل والے سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ کریتی سینن اداکار سوشانت سنگھ کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے آرہی ہیں۔

دنیش وجان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’رابطہ‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

’’اک واری آ‘‘کے بول پر مبنی یہ گانا اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

اس فلم میں کریتی سینن اور سوشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں ورون شرما، نیدھی سوبائیش، جم سربھ اور کرن سنگھ چھابرا بھی شامل ہیں اور معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون خاص کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال9جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین