• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: علامہ اقبال کی برسی پر کانفرنس کا انعقاد

Franceconference On Allama Iqbal Death Anniversary
علامہ اقبال کی 79ویں برسی کے موقع پر فرانس میں پاکستانی سفارت خانے نے الجزائر سینٹر کے تعاون سے علامہ اقبال کے مقالے ’’اسلام میں مذہبی افکار کی تعمیر نو‘‘ کے موضوع پر کانفرنس منعقد کی۔

اس موقع پر فرانس کے قومی مرکز برائے سائنسی تحقیق میں محقق، مورخ اور ماہر کریم افراک کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ فکری انحطاط سے باہر نکلیں اور جدید علوم حاصل کریں تاکہ وہ اسلام کے مرکزی اور ابدی اصولوں کو سمجھ سکیں تاکہ وہ دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکیں۔

سفیر پاکستان معین الحق نے کہا کہ علامہ اقبال گزشتہ صدی کے عظیم شاعر، مفکر اور فلاسفر تھے، انہو ں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ملک کا نظریہ پیش کیا،پاکستان کا قیام علامہ اقبال کے نظریات کی تکمیل ہے۔

انہوں نے اقبال کے خودی کے تصور کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خودی ہی سے انسان کے اندر کی پاکیزگی، اعلیٰ اخلاقی اقدار اور اپنے رویے پر قابو پانے کی ترغیب ملتی ہے۔

آخر میں پاکستان سے آنے والے قوال گروپ سبحان اور نظامی برادران نے علامہ اقبال کا کلام پیش کیا، جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔
تازہ ترین