• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل میں گجرات نے کولکتہ کو4 وکٹ سے شکست دیدی

Gujrat Lions Beats Kolkata Knight Riders By 4 Wickets In The Ipl Match
انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے آج 23ویں میچ میں کپتان سریش رائنا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت گجرات لائنز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹ سے ہرادیا ہے۔

کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے میزبان ٹیم نے بیٹنگ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 187رنز اسکور کیے۔ رابن اُتھاپا 72 اور سنیل نارائن 42 رنز کیساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

جواب میں گجرات لائنز نے ہدف 6 وکٹ پر2.18 اوورز میں حاصل کرلیا، کپتان سریش رائنا 84رنز کے ساتھ میچ کے ٹاپ اسکورر رہے۔ کولکتہ بولرز کی جانب سے نیتھن کوٹر نائل اور کلدیپ یادوو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آئی پی ایل میں آج 2 یچ کھیلے جائیں گے، جہاں پونے میں رائسنگ پونے سپر جائنٹس کا مقابلہ سن رائزرز حیدر آباد سے دوپہر ساڑھے 3 بجے ہوگا، تاہم شام ساڑھے7 بجے دوسرا میچ ممبئی میں ہوگا، جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
تازہ ترین