• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
International Earth Day To Be Observed Today
آج اپریل22 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ارتھ ڈے منایا جارہا ہے۔

اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا بنیادی مقصد کرہ ارض کی حفاظت سے اور ماحولیاتی آلودگی سے وابستہ مسائل کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلانا ہے۔

یہ دن پہلی مرتبہ 1970ء میں دنیا میں منایا گیا تھا۔یہ وہ زمانہ تھا جب ایک طرف تو ماحولیات کی بقاء کے لیے کوششوں کا آغاز کیا گیا اور دوسری طرف تیل کی بڑھتی قیمتوں اور فضائی آلودگی کی وجہ سے اس دن کو منانے کی اہمیت بھی دو چند ہو گئی تھی۔

تب سے اب تک ’ارتھ ڈے‘ دنیا کے کئی ممالک میں باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔دنیا بھر میں اس موقعے پر اپنے ماحول کی صفائی اور فضائی آلودگی پھیلانے سے گریز کے لیے آگہی کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں

اس دن مقامی کمیونٹیز بھی اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کرکے اس دن کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں۔ بہت سی تنظیمیں شہر میں ساحلِ سمندر، دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پر جا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ کا کام کرتی ہیں۔
تازہ ترین