• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیا: فوج کی کارروائی میں الشباب کے 52 جنگجو ہلاک

Kenyan Army Operation Against Al Shabab Kills 52 Fighters
کینیا کی فوج نے کہا ہے کہ ایک تازہ کارروائی میں شدت پسند گروہ الشباب کے 52 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

فوجی بیان کے مطابق یہ کارروائی ہمسایہ ملک صومالیہ میں تعینات افواج کی طرف سے علی الصبح کی گئی۔ اس عسکری کارروائی میں جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

افریقی مشن کے تحت صومالیہ میں تعینات کینیا کی افواج نے بھاری توپ خانے کا استعمال بھی کیا۔ کینیا نے 2011 میں صومالیہ میں امن فوجی تعینات کیے تھے، جس کے جواب میں الشباب نے نیروبی حکومت کے خلاف کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔
تازہ ترین