• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی دائیں بازوکی جماعت کےرہنماپال گولڈنگ کا تعصب

British Right Wing Party Leader Paul Goulding Bias
برطانوی دائیں بازو کی جماعت کےرہنماپال گولڈنگ کا تعصبانہ اقدام,2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاجشن مناتےپاکستانی مداحوں کی وڈیو کو پیرس حملے کے بعد جشن قرار دے دیا ۔ وڈیوکوغلط پیغام کےساتھ پیش کرنےپرگولڈنگ پرشدید تنقید کی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ، دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعت کے رہنما پال گولڈنگ نے جمعرات کو ہونے والے پیرس حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پوسٹ کی تھی جس پر انہوں نے لکھا ’یہ دیکھیں مسلمان پیرس حملے کے بعد خوشیاں منارہے ہیں‘

در حقیقت وڈیو 2009 کی تھی ،جب پاکستان نے برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس پر جشن منایا جا رہاہا تھا اور مٹھائیاں بانٹی جا رہی تھیں۔

غلط وڈیو پوسٹ کرنے پر پال گولڈنگ کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں نفرت پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے ۔

اس کے باوجود پال گولڈنگ نے اب تک وڈیو کو اپنے سوشل میڈیا سے ہٹایا نہیں ہے ۔
تازہ ترین