• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدت کےساتھ ہی ہلکے پھلکے کپڑوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

With The Increased In Heat The Demand Of Light Clothes Also Increased
موسم کے تیور بدلتے ہی لوگوں نے پہناوا بھی بدل لیا۔ گرمی کی شدت کے ساتھ ہی ہلکے پھلکے کپڑوں کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ۔

ہر موسم کااپنا انداز اور ضروریات ہوتی ہیں۔سورج نے آنکھیں دکھائیںتوخواتین کے پہناووں کے مزاج بھی بدل گئے ۔ دھوپ کی تمازت سے نمٹنے کے لیے کپڑوں کے ہلکے رنگ ،چھوٹے پرنٹ اور ہوا دار میٹریل مارکیٹ میں آگئے۔

ریڈی میڈ کپڑوں میں بھی ملے جلے ڈیزائن اور رنگ موجود ہیں ،اور جب فیشن ہو ڈھیلے ڈھالے کپڑوں کا تو زندگی مزید آسان ہوجاتی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ موسمی طلب کے مطابق وہ زیادہ تر لان ، کاٹن ہی رکھتے ہیں۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خواتین میں کپڑوں کے انتخاب میں رنگوں اور مٹیریل میں بھی واضح تبدیلی نظر آ رہی ہے ۔
تازہ ترین