• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جواب وزیراعظم کو دینا ہے، تکلیف پی ٹی آئی کو ہے،مریم اورنگزیب

Answer To The Prime Minister Problem Is With Pti Mariyam Aurangzeb
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جواب وزیراعظم کو دینا ہے، تکلیف پی ٹی آئی کو ہورہی ہے۔بڑے لوگوں کا کام معاف کرنا اورنادان لوگوں کا کام غلطی دہرانا ہے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ، شریف فیملی اوروزیراعظم کے بچے عدالت میں سرخروہوئے ۔عمران خان کا خیال تھا کہ وزیراعظم 3نسلوں کا جواب نہیں دے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن وہی بنا جو وزیراعظم نے بنانے کو کہا تھا،انہوں نےسپریم کورٹ کوجے آئی ٹی بنانےکاخط ایک سال پہلے ہی لکھا تھا۔ وزیر اعظم کی جانب سےدستیاب تمام دستاویزات اور ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا گیا ، سپریم کورٹ نے تینوں پٹیشنز مسترد کردیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کافیصلہ آیاتو عمران خان نےرونا شروع کردیا۔ پاناما لیکس کےبعدان کوایک اور سیاسی بیساکھی ملی۔وہ دھرنا کرتے ہیں اوراداروں کی تضحیک کرتے ہیں،اوئے کی سیاست اورآئینی اداروں کو متاثر کرنے کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیامت کی نشانی ہےکرپشن پربات اورکرپشن کاعلم پیپلزپارٹی نےاٹھایاہواہے۔
تازہ ترین