ایف آئی اے نے بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح انسانوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2انسانی اسمگلر وں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو گجرات اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں ثاقب گلفام لکھنوال ضلع گجرات جبکہ جاوید اقبال سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کے رہائشی شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔