• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت کی فلم ’بھومی ‘سےانڈسٹری میں واپسی

Sanjay Datt Return In Industry From Film Bhoomi
بالی ووڈ کے معروف اداکارسنجے دت نے جیل سے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد نئی بالی ووڈ فلم’بھومی‘سے فلم انڈسٹری میں واپس قدم رکھ دیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کو گزشتہ سال جیل سے رہائی ملی تھی، جس کے بعد وہ فلم نگری میں واپسی کے لیے کافی تگ ودود کررہے تھے، تاہم اب انہوں نے نئی بالی ووڈ فلم ’بھومی‘سے 4سال بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے، جس کی شوٹنگ بھارتی شہر آگرہ میں شروع ہو گئی ہے جبکہ یہ فلم رواں سال 22ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس فلم میں آدتیہ رائے حیدری اور سدھانتھ گپتا بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، شوٹنگ کے دوران سنجے دت کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے فلم کے سیٹ پر مداحوں کی بھیڑ جمع ہوگئی جس پراداکار نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کا ہاتھ ہلاکر شکریہ ادا کیا۔

سنجے دت فلم نگری میں واپسی پر نہایت پر جوش ہیں اور انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے پر بہت خوش ہوں اور یہ باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے پرمبنی فلم ہے جو رواں سال ریلیز کردی جائے گی۔
تازہ ترین