• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی: فائرنگ اور تودہ گرنے سے 3افراد جاں بحق

Loralai Firing And Avlanche Kills 3
ضلع لورالائی کے علاقوں دکی اور میختر میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے،دکی کی ہی کوئلہ کان میں مٹی کو تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔

لیویز کے مطابق لورالائی کے علاقے میختر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد جان نامی شخص جان بحق ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

لورالائی کے علاقے دکی کی کلی غنڈی میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے محمد دین نامی شخص جان بحق ہوگیا۔

لورالائی کے علاقے دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کو تودہ گرنے سے نسیم نامی کان کن جاں بحق ہوگیا، نسیم قلعہ سیف اللہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
تازہ ترین