• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ،دوسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر

West Indies Tests The Second Day Of The Rain
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن کا کھیل تاحال بارش کی وجہ سے متاثر ہے۔

جمیکا کے شہر کنگسٹن کے سبائنا پارک میں جاری میچ میںگزشتہ روز بھی خراب روشنی کی وجہ سے 9اوورز کا کھیل متاثر ہوا تھا ، گیلی وکٹ کی وجہ سے آج پہلے سیشن کا کھیل شروع نہ ہوسکا ۔

پہلے دن ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک 7وکٹ کے نقصان پر 244رنز بنائے تھے ،کپتان جیسن ہولڈر 30 اور دویندرابشو 23رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔

پاکستان کے بولرز کی جانب سے عامر نے3 وکٹیں، یاسر نے 2 جبکہ وہاب اور ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
تازہ ترین