پاکستانی طالب علم مومن ثاقب کو لندن کے کنگز کالج کی اسٹوڈنٹ یونین کا صدر منتخب کرلیا گیا۔
مومن ثاقب کنگز کالج کی 144سالہ تاریخ میں پہلے صدر ہیں، جن کا تعلق یورپی یونین کے کسی ملک سے نہیں۔
ثاقب مومن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں پڑھائی کے دوران طلبہ سرگرمیوں میں شامل رہتے تھے، جس کا انہیں فائدہ ہوا، اب وہ کنگز کالج لندن کی اہم فیصلہ سازی میں بھی شریک ہوں گے۔