• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے ڈاکٹرارشاد کو دوبارہ چیئرمین ایف بی آرتعینات کردیا

Federal Appointed Doctor Irshad To Chairman Fbr
وفاقی حکومت نےڈاکٹرارشاد کو دوبارہ چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا ۔66 دن کے لیے دوبارہ بھرتی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ارشاد بطورچیئر مین ایف بی آ ر گز شتہ روز ریٹائر ہوگئے تھے ، ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 22کے ڈاکٹرارشاد 60سال کی عمر کو پہنچ کر ریٹائر ہوئےتھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ارشاد کی ازسر نو تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو سمری ارسال کی گئی تھی،نئے مالی سال کے بجٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے سمری ارسال کی گئی تھی۔

حکومتی ذرائع کہتے ہیںبجٹ کے موقع پر چیئرمین کی تبدیلی سے تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہوسکتاتھا،اس لیے وفاقی حکومت نےڈاکٹرارشاد کی بطورچیئرمین ایف بی آر ازسرنوتعیناتی کی منظوری دیدی۔
تازہ ترین